22 جنوری، 2019، 1:59 PM

پاکستان اور قطر تجارتی حجم بڑھانے پر متفق

پاکستان اور قطر تجارتی حجم بڑھانے پر متفق

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دوحا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کی ایل این جی ضروریات بڑھیں گی لہذا قطر کے ساتھ اس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان اربوں ڈالر تجارت کے مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

News ID 1887503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha